ابنا: ذرائع کے مطابق دورۂ تہران میں آئی اے ای اے کے سکریٹری جنرل یوکیا امانو اور ایران کے، ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی کی جانب سے مشترکہ بیان پر دستخظ ہونے کے تھوڑی ہی دیر بعد اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون نے اپنے ایک بیان میں جنیوا مذاکرات کے نتائج اور ایران و آئی اے ای اے کے مشترکہ بیان کی قدردانی کی۔ انھوں نے یوکیا امانو کے کامیاب دورۂ ایران کو بھی سراہا اور باقی اختلافی مسائل کے حل کیلئے ایران کی جانب سے عمل میں لائے جانے والے اقدامات کی ستائش کی اور امید کا اظہار کیا کہ فریقین کے درمیان جاری اختلافات جلد ہی ختم ہوجائیں گے۔بانکی مون نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیان آئندہ ایک مہینے میں سمجھوتہ طے پا جائیگا۔قابل ذکر ہے کہ آئی اے ای اے کے سربراہ کے دورۂ تہران میں کل فریقین نے ایک مشترکہ بیان پر دستخط کئے ہیں۔
.......
/169